حیدرآباد۔25ستمبر(اعتماد نیوز)تلنگانہ کے تلگو دیشم قائدین نے آج ریاستی
گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں موجود مسائل کے
فوری خاتمہ کے لئے اسمبلی اجلاس کے انعقاد کی درخواست
پیش کی۔ انہوں نے
کہا کہ ریاست میں طلبا فیس کی باز ادائیگی ‘ میٹرو ریل معاملہ ‘ کسانوں کے
مسائل اور دیگر مسائل سے گورنر کو واقف کر وایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ
ریاستی حکومت مسائل کے حل سے گریز کررہی ہے۔